ICANN Announcements

Read ICANN Announcements to stay informed of the latest policymaking activities, regional events, and more.

انٹرنیٹ کے ایڈریسنگ سسٹم کے لئے کلیدوں (کیز) کو تبدیل کرنا – رسائی سے محروم نہ ہوجائیں

16 August 2017

In addition to the U.N. six languages, this content is also available in

لاس انجلیز، کیلیفورنیا… تاریخ میں پہلی بار، انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز (Internet Corporation for Assigned Names and Numbers (ICANN)) ان رمزی کلیدوں کو تبدیل کرنے والا ہے جو انٹرنیٹ کے ڈومین نیم سسٹم (DNS) کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

ڈیوڈ کونراڈ، ICANN کے چیف ٹیکنالوجی افسر، نے کہا "یہ انتہائی اہم ہے کہ پوری دنیا میں انٹرنیٹ خدمت مہیاکنندگان اور نیٹ ورک آپریٹرز یقینی بنائیں کہ وہ اس تبدیلی کے لئے تیار ہیں کیوں کہ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجہ میں ان کے استعمال کنندگان اپنے ڈومین ناموں کو تلاش نہیں کر سکیں گے اور اس طرح انٹرنیٹ پر کسی بھی سائٹ تک پہنچنے سے قاصر ہوں گے"۔ کونراڈ نے مزید کہا کہ "نیٹ ورک آپریٹرز کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے پاس تازہ ترین سافٹ ویئر ہو، انہوں نے DNSSEC کو فعال کر رکھا ہے اور تصدیق کر چکے ہوں کہ ان کے سسٹم اپنی کلیدوں کو خودکار طور پر اپڈیٹ کر سکتے ہیں یا ان کے پاس 11 اکتوبر 2017 کو 1600 UTC تک نئی کلید کو دستی طور پر اپڈیٹ کرنے کے طریق کار موجود ہیں۔"

عالم گیر DNS کو محفوظ اور مامون رکھنے کے لئے کلید کی تبدیلی یا "رولنگ" ایک اہم قدم ہے۔ یہ عام طور پر قبول کئے جانے والے ان آپریشنل پریکٹس کے بالکل مطابق ہے جو یقینی بناتے ہیں کہ کبھی بھی ضرورت پڑنے پر اہم حفاظتی ڈھانچہ پاسورڈ کو تبدیل کرنے کے لئے سپورٹ کر سکتا ہے۔

کونراڈ کا کہنا تھا کہ "ہم نے جانچ کا ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے، تاکہ نیٹ ورک آپریٹرز یقینی بنا سکیں کہ وہ 11 اکتوبر سے پہلے ہی کی رول کے لئے تیار ہیں"۔ جانچ کے اس پلیٹ فارم تک: https://go.icann.org/KSKtest پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے انٹرنیٹ استعمال کنندگان کو اپنے ISP یا نیٹ ورک آپریٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے کہ وہ کلید کی تبدیلی کے لئے تیار ہیں۔

ICANN یہ یقینی بنانے کے لئے تکنیکی پارٹنرز جیسے ریجنل انٹرنیٹ رجسٹریز، نیٹ ورک آپریشنز گروپس، اور ڈومین نیم رجسٹریز اور رجسٹرارز اور اسی طرح انٹرنیٹ ایکوسسٹم میں دیگر اداروں، جیسے انٹرنیٹ سوسائٹی اور انٹرنیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشنز، کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے کہ پوری دنیا میں جو لوگ کی رول سے متاثر ہو سکتے ہیں وہ اس متوقع تبدیلی سے واقف ہوں۔

ICANN کے چیف ایگزیکٹیو افسر گوران ماربی (Göran Marby) نے، ریگولیٹرز اور ICANN کی حکومتی مشاورتی کمیٹی میں شرکت کنندگان سمیت، 170 سے زیادہ حکومتی افسران کو خطوط بھیجے ہیں اور درخواست کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کے متعلقہ ممالک میں نیٹ ورک آپریٹرز اس کلید کی تبدیلی سے واقف ہوں اور اس کے لئے تیار ہوں۔

متوقع کی رول سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے، اس ویب سائٹ پر جائیں: https://www.icann.org/kskroll.

ٹویٹر پر بات چیت میں شامل ہونے کے لئے #KeyRoll استعمال کریں۔

# # #

میڈیا کے رابطے

بریڈ وہائٹ (Brad White)
ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز، نارتھ امریکا
واشنگٹن، ڈی سی
ٹیلیفون: +1 202 570 7118
ای میل: brad.white@icann.org

الیگزنڈرا ڈینز (Alexandra Dans)
سینئر منیجر، لیٹین امریکا اور کیریبین کمیونیکیشنز
مونٹے ویڈیو، یوروگوئے
ٹیلیفون: +598 95 831 442
ای میل: alexandra.dans@icann.org

ICANN کے بارے میں

ICANN کا مشن ایک مستحکم، محفوظ اور متحدہ عالمی انٹرنیٹ کو یقینی بنانے میں مدد دینا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے شخص تک پہنچنے کے لئے، آپ کو اپنے کمپیوٹر میں کوئی پتہ - کوئی نام یا نمبر ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔ اس پتہ کے لئے منفرد ہونا ضروری ہے تاکہ کمپیوٹرز جان سکیں کہ ایک دوسرے کو کہاں تلاش کریں۔ ICANN پوری دنیا میں ان منفرد شناخت کنندگان کو ہم آہنگ کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ICANN 1998 میں ایک غیر منافع بخش عوامی فائدے کی کارپوریشن اور پوری دنیا سے شرکت کنندگان کے ساتھ ایک کمیونٹی کے طور پر تشکیل کی گئی تھی۔ ICANN اور اس کی کمیونٹی انٹرنیٹ کو محفوظ، مستحکم اور باہم چلائے جانے کے قابل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مقابلہ آرائی کو بھی فروغ دیتی ہے اور انٹرنیٹ نیمنگ سسٹم کے اعلی درجہ کے لئے پالیسی تیار کرتی ہے اور انٹرنیٹ کے دیگر منفرد شناخت کنندگان کے استعمال کو آسان بناتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی دیکھیں: www.icann.org.