Open Date
Close Date
Staff Report Due
Comments Closed
Report Overdue
Brief Overview
Purpose (Brief): عربی رسم الخط کمیونٹی نے عربی رسم الخط IDNs پر ٹاسک فورس (TF-AIDN) کی تشکیل کی ہے جو عربی رسم الخط کے جنریشن پینل (GP) کے بطور بھی کام کر رہا ہے، جس نے بدلے میں ایک عربی اسکرپٹ روٹ زون لیبل جنریشن قوانین کی تجویز (تجویز [XML, 29 KB] اور تجویز کی دستاویزی شہادت [PDF, 2.35 MB]) بھی تیار کی ہے۔ LGR کے طریقہ کار [PDF, 772 KB] کے مطابق، یہ تجویز عوامی تبصروں کے لیے شائع کی جا رہی ہے تاکہ جن لوگوں نے عربی رسم الخط GP میں شرکت نہیں کی ہے انہیں اپنی آراء جنریشن پینل کو دینے کا موقع مل جائے تاکہ یہ روٹ زون کے لیے لیبل جنریشن قوانین میں انضمام کے واسطے تجویز کو حتمی شکل دے سکے۔
Current Status : فی الحال کئی ایک اسکرپٹ کمیونٹیز ہیں جو روٹ زون کے لیے لیبل جنریشن رولز (LGR) کی تیاری کے ضمن میں سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان میں عربی، آرمینیائی، بنگالی، چینی، سیریلک، دیوناگری، گجراتی، گرمکھی، جاپانی، کنڑ، خمیر، کوریائی، ملیالم، اڑیہ، تمل اور تیلگو شامل ہیں۔ ان میں عربی اسکرپٹ GP ایک LGR کی تجویز مکمل اور جمع کرانے والی دوسری کمیونٹی ہے جبکہ آرمینیائی اسکرپٹ روٹ زون لیبل جنریشن رولز کے لیے تجویز پہلے سے ہی عوامی تبصرہ کی کارروائی میں موجود ہے۔
Next Steps : عوامی تبصروں، اور عوامی تبصروں کی عکاسی کرنے کے لیے کسی بھی تبدیلیوں کے ساتھ تجویز کی جمع آوری کے بعد، انٹیگریشن پینل (IP) عربی اسکرپٹ GP کے ذریعے حتمی تجویز کی قدر پیمائی کرے گا۔ IP کے ذریعہ قدر پیمائی کامیاب رہنے پر، عربی اسکرپٹ روٹ زون لیبل جنریشن رولز کے لیے تجاویز کو لیبل جنریشن رولز برائے روٹ زون (LGR-1) کے پہلے ورژن میں ضم کر دیا جائے گا۔ بصورت دیگر، تجویز کو تبصروں کے ساتھ مزید غور و خوض اور نظرثانی کے لیے عربی اسکرپٹ GP کے پاس بھیجا جائے گا۔
Section I: Description and Explanation
11 جولائی 2013 کو شائع شدہ جنریشن پینلز سے روٹ زون لیبل جنریشن رولز تیار کرنے کی مانگ کے بعد، عربی اسکرپٹ GP تشکیل دینے کے لیے عربی اسکرپٹ کمیونٹی منظم ہوئی، جس کی سیٹنگ ICANN کے ذریعہ 14 فروری 2014 کو ہوئی تھی۔ عربی اسکرپٹ GP نے ایک عربی اسکرپٹ روٹ زون لیبل جنریشن رولز کے لیے تجویز تیار کی ہے، جس کے بعد LGR کی توضیح میں مقررہ فارمیٹ ہے، جس کے ساتھ اس تجویز کے لیے معاون دستاویزی شہادت ہے۔
LGR کے طریقہ کار [PDF, 772 KB] کے مطابق، عربی اسکرپٹ GP کے لیے کام کا نقطۂ آغاز میکسیمل اسٹارٹنگ ریپرٹائر (MSR-2) کا دوسرا ورژن ہے۔ یہ کام جنریشن پینل کے کاموں کی توضیح کے بعد انجام دیا گیا ہے، جیسا کہ LGR کے طریقہ کار [PDF, 772 KB] میں خاص طور پر، سیکشن B.3 "ویریئنٹ رول جنریشن پروسیجر" میں بیان کیا گیا ہے۔ ان کاموں کا خلاصہ ایک جنریشن پینل تشکیل دینا اور چلانا پر موجود رہنما میں بیان کیا گیا ہے۔
LGR کے طریقہ کار [PDF, 772 KB] کے مطابق، جنریشن پینل کی تجاویز ICANN کے عوامی تبصرے کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے عوامی تبصرے کے لیے شائع کی جاتی ہیں۔ اس سے ان لوگوں کو اجازت ملتی ہے جنہوں نے انٹیگریشن پینل کو اپنی آراء معلوم کرانے کے لیے جنریشن پینل میں شرکت نہیں کی ہے۔ ایک اچھی طرح سے مصروف عمل عوامی تبصرے کا طریقہ کار اس طریقہ کار کے لیے اہم جزو ہے، کیونکہ LGR فروغ دیئے جانے کے لیے اپیل کا کوئی رسمی میکنیزم موجود نہیں ہے۔
LGR کا طریقہ کار [PDF, 772 KB] دو پاسوں پر مشتمل ہے۔ پہلا پاس LGRs کا ایک مجموعہ بناتا ہے، جن میں سے ہر ایک کسی مقررہ اسکرپٹ یا تحریری نظام کے لیے مخصوص ہے؛ یہ کام اسکرپٹ، تحریری نظام یا انٹرنیٹ صارفین کی کچھ کمیونٹی کے ذریعہ مستعمل زبان میں عمیق تجربہ یا دلچسپی رکھنے والے لوگوں پر مشتمل جنریشن پینل کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے۔ یہ پینلز اپنی LGR تجاویز ایک انٹیگریشن پینل کے ذریعہ جائزے کے لیے ICANN کے پاس جمع کرواتے ہیں۔ انٹیگریشن پینل DNS ، یونیکوڈ اور اسکرپٹس میں خود مختار ماہرین پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس پر دوسرے پاس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ یہ دوسرا پاس ایک محفوظ، مستحکم اور معتبر DNS روٹ زون کی ضرورت کو زیر غور رکھتے ہوئے، تجاویز کو روٹ زون کے لیے LGRs کے ایک متحدہ مجموعے میں ضم کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔
Section II: Background
انٹرنیٹ کے روٹ زون کے مستحکم اور محفوظ عمل کے لیے، درست IDN TLDs اور ان کے متغیروں کا تعین کرنے کے لیے ایک قدامت پسندانہ میکنیزم متعین کرنے کے واسطے روٹ زون کے لیے لیبل جنریشن رولز تیار کیے جا رہے ہیں۔
لیبل جنریشن رولز کی کامیاب ترقی کا انحصار ہر اس اسکرپٹ کے لیے کمیونٹی پر مبنی جنریشن پینلز رکھنے پر ہے جسے روٹ زون میں استعمال کیا جائے گا۔ جنریشن پینل کے ممبران ان سبھی کمیونٹیز کے نمائندے ہیں جو ایک مخصوص اسکرپٹ یا تحریری نظام استعمال کرتی ہیں – ان کا کام ایک مقررہ اسکرپٹ یا تحریری نظام کے لیے درست حروف، متغیر اور ہول لیبل ایویلویشن (WLE) کے رولز کی نشاندہی کرنا ہے۔ ہر ایک جنریشن پینل میکسیمل اسٹارٹنگ ریپرٹائر میں موجود متعلقہ اسکرپٹ کے کوڈ پوائنٹس پر غور کرکے آغاز کرتا ہے، اور ان کی بنیاد پر، لیبل جنریشن رول کی ایک تجویز تیار کرتا ہے جو اس اسکرپٹ کے لیے TLDs تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایسا کرتے ہوئے، انہیں دوسرے GPs کے ساتھ کوششوں کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جب بھی ان کی متعلقہ اسکرپٹ قریبی طور پر مربوط ہوں۔ اس کے بعد عوامی تبصروں کی معرفت کمیونٹی کے ذریعہ اور ایک مہارت یافتہ انٹیگریشن پینل کے ذریعہ منظوری اور روٹ زون کے لیے LGR میں انضمام کے لیے ان تجاویز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ تفصیلات IDNA لیبلز کے سلسلے میں روٹ زون کے لیے لیبل جنریشن رولز فروغ دینے اور برقرار رکھنے کے طریقہ کار [PDF, 1.39 MB] میں بیان کی گئیں ہیں
Section III: Relevant Resources
- TF-AIDN ورک اسپیس: https://community.icann.org/display/MES/TF-AIDN+Work+Space
- IDNA لیبلز کے سلسلے میں روٹ زون کے لیے لیبل جنریشن رولز فروغ دینے اور برقرار رکھنے کا طریقہ کار: https://www.icann.org/en/system/files/files/draft-lgr-procedure-20mar13-en.pdf [PDF, 1.39 MB]
- میکسیمل اسٹارٹنگ ریپرٹائر: https://www.icann.org/resources/pages/msr-2015-06-21-en
- لیبل جنریشن رولز کے لیے مشین سے پڑھنے کے قابل توضیح: https://tools.ietf.org/html/draft-davies-idntables
- رہنما خطوط اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی ذخیرہ اندوزی: https://community.icann.org/display/croscomlgrprocedure/Document+Repository
Proposal for Arabic Script Root Zone Label Generation Rules (LGR)
This page is available in: